کرکٹ آسٹریلیا نے سال 27-2026 کے لیے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال 23 کی بجائے 21 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے جس میں کچھ بڑے نام لسٹ سے باہر ہو گئے۔
گلین میکسویل، جہے رچرڈسن، میتھیو شارٹ، عثمان خواجہ اور سیم کونسٹاس کو سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہیں ہوا جبکہ ایڈم زیمپا، مارنس لبوشین، کیمرون گرین اور پٹ کمنز اس لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
اسٹیو اسمتھ، نیتھن لیون، مچل اسٹارک اور جیک ویدرالڈ کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اگلے 12 مہینوں میں 15 ٹیسٹ میچز کھیلنے کی تیاری کر رہی ہے۔