عراق نے 40 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

image

عراق نے انٹر کنفیڈریشن پلے آف میں بولیویا کو 2-1 سے شکست دے کر 40 سال بعد فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق ایمن حسین نے مونتری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ کے دوسرے ہاف میں فیصلہ کن گول کر کے عراق کو فتح دلوائی جس کے بعد یہ ٹیم کینیڈا، میکسیکو اور امریکا میں 11 جون سے 19 جولائی تک ہونے والے ورلڈ کپ میں شامل ہونے والی 48 ویں اور آخری ٹیم بن گئی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ آئی میں عراق کا مقابلہ فرانس، ناروے اور سینیگال سے ہوگا۔ عراق ایشیا کی جانب سے کوالیفائی کرنے والی نویں ٹیم ہے۔

میچ کے آغاز میں عراق نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دسویں منٹ میں علی الحمادی کے شاندار ہیڈر سے ٹیم کو برتری حاصل ہوئی۔ تاہم پہلے ہاف کے اختتام سے قبل بولیویا کے موئیسز پانیگوا نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US