نسیم شاہ کو بھاری جرمانہ کرنے پر یونس خان پی سی بی سے ناراض

image

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان پاکستان کرکٹ بورڈ سے سخت ناراض ہیں۔

یونس خان نے فاسٹ بالر نسیم شاہ پر دو کروڑ کا جرمانہ لگانے پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ جب نسیم شاہ اپنے کیے گئے ٹویٹ پر معافی مانگ لی اور اپنے سوشل میڈیا منیجر کو بھی فارغ کردیا تو اس کے بعد ان پر جرمانہ لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

سابق کپتان نے کہا کہ پی سی بی کا کام اپنے کھلاڑیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور نسیم کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ نسیم نے کھل کر اپنے غلطی پر معافی مانگی ہے اور اب تو یہ بھی ثابت ہوگیا کہ ان کے منیجر کی وجہ سے ٹویٹ پوسٹ ہوئی اور اسی لیے نسیم نے منیجر کو نکال دیا۔

یونس خان نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ اتنا بھاری جرمانہ کرنا ٹھیک نہیں اور اس سے کھلاڑیوں میں تشویش پھیلتی ہے۔

یونس نے کہا اس طرح تو بورڈ کے سلیکٹرز اور کوچز بھی غلط وعدے اور باتیں کرتے ہیں ان پر بھی جرمانہ ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ پر بورڈ نے جرمانہ اس لیے کیا ہے کہ انہوں نے 27 مارچ کو سوشل میڈیا پر ایک سیاسی نوعیت کی ٹویٹ پوسٹ کی تھی جب پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ کا افتتاح کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US