بھارتی کرکٹ ٹیم اس سال تقریباً 50 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی

image

بھارت کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ لگاتار دوسری دفعہ جیتنے کے بعد اس سال 50 کے قریب ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

بھارتی ٹیم اب تک اس سال ورلڈ کپ کو ملا کر 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہے، انہوں نے مزید 30 سے 36 میچز کھیلنے ہیں اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ یہ اب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں چیمپین ٹیم مانی جاتی ہے۔

اس سال آئی پی ایل کے بعد بھارت دو میچز آئیلینڈ کے خلاف، پانچ انگلینڈ کے خلاف، پانچ ویسٹ انڈیز کے خلاف، تین سری لنکا کے خلاف، تین زمبابوے کے خلاف اگلے چند مہینوں میں کھیلے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے اور مزید اب اس سال بھارتی ٹیم کو افغانستان، بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں جن کے شیڈول کا اعلان ابھی ہونا ہے۔ اور اسی سال ایشیئن گیم سے بھی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہونا ہے۔

اس کے مقابلے میں آسٹریلیا کی ٹیم اس سال ٹیسٹ کرکٹ پر زور دے رہی ہے جو 15 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کا پی ایس ایل کے بعد دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پہلا انٹرنیشنل دورہ بنگلا دیش کا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US