آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ بالر پیٹر سڈل ( Peter Siddle) نے پاکستان سپر لیگ گیارہویں ایڈیشن میں خود کو لیگ کا فارن چاچا قرار دیا ہے۔
ایک مزیدار پوڈکاسٹ میں 41 سالہ سڈل نے بتایا ان کو چاچا کہہ کر بلایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے حارث رؤف، محمد نواز وغیرہ نے بتایا کہ آپ کو کرکٹ شائقین چاچا کے نام سے بلاتے ہیں کیونکہ یہ عرفی نام پاکستان کے کھلاڑی افتخار احمد کو بھی دیا گیا ہے۔
سڈل نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے سب کو کہا ہے کہ دیکھو میں پی ایس ایل کا فارن چاچا ہوں اور افتخار احمد پی ایس ایل کا لوکل چاچا ہے۔ سڈل نے کہا یہ بات سن کر سارے کھلاڑی مزے لے رہے ہیں۔
مایہ ناز بالر پہلی دفعہ پی ایس ایل میں کھیل رہے ہیں اور انہوں نے آسٹریلیا کی 67 ٹیسٹ میچز میں 2008 سے لے کر 2019 تک نمائندین کی اور 221 وکٹیں حاصل کیں۔ سڈل اب بھی بگ بیش اور دوسری لیگز میں کھیلتے ہیں۔