فخر زمان نے دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی

image

لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان نے اپنے اوپر عائد دو میچز کی پابندی کے خلاف باضابطہ اپیل دائر کر دی ہے۔ یہ پابندی میچ ریفری روشن مہانامہ کی جانب سے بال کی حالت کو مبینہ طور پر تبدیل کرنے کے الزام میں عائد کی گئی تھی۔

میچ ریفری نے دو سماعتوں کے بعد فخر زمان پر لیول تھری کا چارج لگاتے ہوئے انہیں پی ایس ایل اور آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔ تاہم فخر زمان نے اپنی اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس یا حتمی ثبوت موجود نہیں اس لیے پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

فخر زمان کا کہنا ہے کہ دستیاب ویڈیوز میں ایسا کوئی واضح ثبوت نہیں ملتا جس سے یہ ثابت ہو کہ انہوں نے جان بوجھ کر گیند کی حالت تبدیل کرنے کی کوشش کی ہو۔ انہوں نے مقررہ 48 گھنٹوں کے اندر اپنی اپیل پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کو جمع کرا دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US