پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، مارکیٹ منفی رجحان کے ساتھ بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جنگی صورتحال سے متعلق خدشات کے باعث کاروباری ہفتے کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ منفی رجحان کے ساتھ بند ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ میں ایک وقت میں ساڑھے پانچ ہزار پوائنٹس تک کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ 155,000 پوائنٹس کی سطح سے گر کر 152,000 پوائنٹس تک آ گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3500 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 152,011 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US