پیٹرول 100، ڈیزل 200 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان

image

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 100 روپے جبکہ ڈیزل میں 200 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں ردوبدل متوقع ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ قیمتوں اور درآمدی لاگت کے درمیان کافی فرق موجود ہے جس کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔ حکومت آئندہ چند روز میں نئی قیمتوں کے بارے میں باضابطہ اعلان کر سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US