کراچی کنگز کے آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے آئی پی ایل چھوڑنے کی وجہ بتا دی

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کراچی کنگز کے آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر، لیگ کے معیار اور آئی پی ایل چھوڑنے کی وجوہات پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

زمپا نے کہا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی ان کے آل ٹائم فیورٹ ہیں۔ موجودہ اسکواڈ میں وہ فاسٹ بولر حسن علی کو خاص پسند کرتے ہیں اور ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول بھی خوشگوار ہے جہاں مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی موجود ہے۔

زمپا نے پی ایس ایل کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیگ میں بین الاقوامی سطح کا بولنگ اٹیک موجود ہے جس کی وجہ سے ہر میچ سنسنی خیز رہتا ہے۔

آئی پی ایل میں نہ کھیلنے کی وجہ بتاتے ہوئے زمپا نے کہا کہ کم معاوضے اور فرنچائزز کی کم توجہ کی وجہ سے وہ انڈین پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کرکٹ سے کچھ وقفہ لینا چاہتے تھے لیکن اچانک کراچی کنگز کی نمائندگی کا موقع ملا جسے انہوں نے قبول کیا۔

زمپا نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایسے بولر ہیں جنہیں دیکھنا ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے ان کے خلاف بیٹنگ کرنا ایک چیلنج ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US