فیفا ورلڈ رینکنگ میں فرانس نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

image

تازہ ترین فیفا ورلڈ رینکنگ میں فرانس نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، جو 2018 کے بعد اس کا پہلا موقع ہے۔

اس رینکنگ میں اسپین دوسرے اور ارجنٹینا تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ پرتگال نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ برازیل چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔

فیفا رینکنگ کے ٹاپ 50 میں ترکیہ، آئیوری کوسٹ، سوئیڈن اور تیونس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جبکہ ویتنام 9 درجے ترقی کے ساتھ سب سے زیادہ بہتری دکھانے والی ٹیم بن گئی ہے۔

اس کے علاوہ نیپال اور بھوٹان کی پوزیشن بھی پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔ ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی 48 ٹیموں میں سے 37 ٹیمیں ٹاپ 50 میں شامل ہیں، تاہم اٹلی، ڈنمارک اور نائجیریا جیسی ٹیمیں ٹاپ 30 میں ہونے کے باوجود ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

دوسری جانب، پاکستان میانمار سے شکست کے بعد تنزلی کا شکار ہو کر رینکنگ میں 202 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US