پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے امور کی نگرانی کے لیے ایڈہاک کمیٹی تشکیل

image

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل نے اپنے اجلاس کے دوران پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے امور کی نگرانی اور انتظام سنبھالنے کے لیے ایک ایڈہاک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات گزشتہ سال 18 دسمبر تک کرائے جانے تھے، جو مقررہ مدت میں مکمل نہ ہونے کے باعث ایسوسی ایشن غیر فعال ہو گئی تھی۔

نئی تشکیل دی گئی ایڈہاک کمیٹی عارضی طور پر ایسوسی ایشن کے روزمرہ کے امور چلائے گی اور فیڈریشن کے ضوابط کے مطابق شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی۔

کمیٹی کے چیئرمین کرنل (ریٹائرڈ) شبیر حسین ہوں گے، جبکہ طارق سعید بھٹ کو سیکریٹری جنرل اور ظہور الحق کو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی بنیادی ذمہ داری ایسوسی ایشن کی تشکیل نو اور مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US