کے الیکٹرک کا بورڈ آف ڈائریکٹرز مکمل، پہلی بار 2 سگے بھائی ڈائریکٹر منتخب

image

کے الیکٹرک میں اہم انتظامی تبدیلیوں کے سلسلے میں طویل عرصے بعد کمپنی کا 13 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد نئے ڈائریکٹرز کا انتخاب عمل میں آگیا ہے۔

بورڈ کی تشکیل کے دوران پہلی بار دو سگے بھائی سمیر چشتی اور شہریار چشتی ایک ساتھ ڈائریکٹرز منتخب ہوئے ہیں۔ بورڈ کے دیگر اراکین میں وفاقی سیکریٹری خزانہ اور وفاقی سیکریٹری توانائی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کی تکمیل کے بعد رواں ماہ ہونے والا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا جس میں مستقل چیئرمین اور سی ای او کی تقرری متوقع ہے۔

فی الحال ادیب احمد قائم مقام سی ای او اور شہریار چشتی قائم مقام چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں شخصیات ہی مستقل عہدوں کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US