کفایت شعاری مہم، یونیورسٹیاں اب ہفتے میں 4 دن کھلیں گی

image

ملک میں کفایت شعاری مہم کے تحت محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو ہفتے میں چار دن کھلی رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام جامعات بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بھی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو فزیکل کلاسز نہیں ہوں گی تاہم جمعے کو یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز لی جا سکتی ہیں۔

وزارت تعلیم نے ایچ ای سی اور فیڈرل بورڈ کے زیرانتظام سرکاری تعلیمی اداروں میں اس فیصلے کی باضابطہ اطلاع جاری کر دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام تعلیمی اداروں میں توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US