پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے سیشن میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 555 پوائنٹس گر کر 151,456 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مارکیٹ کے پہلے سیشن میں دوران ٹریڈنگ 3,200 پوائنٹس کی شدید مندی بھی ریکارڈ کی گئی تاہم بعد ازاں مارکیٹ نے 150,000 سے 151,000 پوائنٹس کے درمیان اتار چڑھاؤ کے بعد جزوی بحالی دکھائی۔بروکرز کے مطابق آئل اینڈ گیس، ریفائنری اور بینکنگ سیکٹرز میں خریداری کی لہر نے مارکیٹ کو سنبھالا ہے۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہو کر 279.10 روپے پر بند ہوا۔