کراچی: شدید بارش کے بعد کے-الیکٹرک کا بجلی نظام مستحکم، 2000 سے زائد فیڈرز فعال

image

کراچی میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد کے-الیکٹرک کا بجلی تقسیمی نظام مستحکم ہے اور تقریباً 2100 فیڈرز میں سے 2000 سے زائد فیڈرز سے بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق بارش اور ژالہ باری کے دوران تقریباً 500 فیڈرز متاثر ہوئے تھے تاہم بارش رکنے کے بعد صورتحال تیزی سے معمول پر آ گئی۔ شام 6:30 بجے تک متاثرہ فیڈرز کی تعداد تقریباً 120 رہ گئی۔

کے-الیکٹرک کی فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں اور شہر بھر میں بجلی کی فراہمی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حفاظتی پروٹوکول کے تحت نشیبی علاقوں اور غیر قانونی کنڈوں والے مقامات پر بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ بارش کے دوران کسی بھی سیفٹی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 118 پر رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ ادارے سے سوشل میڈیا چینلز اور کے-ای لائیو ایپ کے ذریعے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US