کراچی میں گیس فراہمی کا نیا شیڈول نافذ، کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟

image

مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال اور آر ایل این جی کی سپلائی میں رکاوٹ کے باعث کراچی میں ایس ایس جی سی کے گیس سسٹم پر اثر پڑا ہے، جس کے نتیجے میں شہر میں گیس کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یومیہ ضرورت 1100 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد ہے، تاہم اس وقت صرف 800 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دستیاب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کو اب کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی اور 24 گھنٹے میں تقریباً 13 گھنٹے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ صارفین کو 24 گھنٹے میں صرف 11 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔

نئے شیڈول کے مطابق گیس ،صبح 6 بجے سے 10 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک اور شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک فراہم کی جائے گی۔

گیس فراہمی کے اوقات میں یہ تبدیلی آج سے نافذ العمل ہو گئی ہے اور صارفین کو نئے شیڈول کے مطابق گیس ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US