راولپنڈی کی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے خلاف میچ ہارنے کے بعد اپنی ٹیم کی شکست کی وجہ غیر معیاری فیلڈنگ اور اہم کیچز چھوڑنے کو قرار دیا ہے۔
رضوان نے کہا کہ ان کی ٹیم نے 198 رنز کا اچھا ہدف دیا تھا لیکن فیلڈرز کی ناقص کارکردگی اور اہم کیچز چھوڑنے کی وجہ سے ٹیم ہدف کا دفاع نہیں کر سکی۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ باولرز کو بھی دیے گئے پلان کے مطابق بہتر طریقے سے بالنگ کرنی ہوگی تاکہ ٹیم دفاعی حکمت عملی میں مضبوط ہو سکے۔ یہ راولپنڈی کی پی ایس ایل میں دوسری مسلسل شکست ہے۔
محمد رضوان نے بیٹنگ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں ملکی اور غیر ملکی دونوں بڑے کھلاڑی شامل ہیں جو مستقبل کے میچز میں کارکردگی بہتر بنا سکتے ہیں۔