ایندھن بچت کے لیے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تیاری

image

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 6 اپریل سے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کی کھپت کم کی جا سکے۔

اس سلسلے میں دکانیں بند کرنے کے شیڈول پر صوبائی حکومتوں سے مشاورت کی جائے گی جبکہ حتمی فیصلہ وزیراعظم، چاروں وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق ایران پر امریکا اور اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس سے فیول کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہیں۔

پاکستانی حکومت نے عالمی بحران کے تناظر میں کفایت شعاری پالیسی اختیار کی ہے۔ اس کے تحت اسکولوں میں ہفتہ کی چھٹیاں دی گئی، سرکاری اداروں میں گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کو کم کیا گیا اور ایندھن کی کھپت کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US