پاکستان میں ہوائی جہاز کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد جیٹ فیول 517 روپے 17 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر 329 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے جب یکم مارچ کو فی لیٹر قیمت 288 روپے تھی۔
تاریخ میں پہلی بار یہ بھی ہوا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمت ڈیزل سے کم ہے۔ اس وقت پاکستان میں ڈیزل کی قیمت 520 روپے فی لیٹر ہے جبکہ جیٹ فیول 517 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ براہِ راست ہوائی سفر کے کرایوں میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔