اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے بھر کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے سرمایہ کاروں کا رجحان ملا جلا رہا جس میں تین دن مارکیٹ میں تیزی اور دو دن مندی دیکھی گئی۔

ہفتے کے دوران بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 1308 پوائنٹس کی کمی کے بعد 150,398 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس ہفتے مارکیٹ کی بلند ترین سطح 157,347 پوائنٹس رہی۔

مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کے باعث ایک سیشن میں کاروبار ہالٹ بھی کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اور علاقائی حالات، خاص طور پر جنگ رکنے کی امیدیں اور جاری رہنے کے خدشات، سرمایہ کاروں کے رویے اور مارکیٹ کی نفسیات پر اثر انداز ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US