پینلٹی سے پہلے ’بسم اللہ‘ رونالڈو کی 967 گولز کے ساتھ شاندار فتح

image

پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کے لیے النجمہ کے خلاف میچ میں دو گول کر کے ٹیم کو 5-2 کی شاندار فتح دلائی۔

میچ کے دوران رونالڈو نے 56ویں منٹ میں پینلٹی سے پہلا گول کر کے اسکور 2-3 کیا، اور 73ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے ٹیم کی برتری 2-4 کر دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ان کے کیریئر گولز کی تعداد 967 تک پہنچ گئی اور وہ 1000 گولز کے تاریخی سنگ میل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

تاہم رونالڈو کی کارکردگی سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا لمحہ وہ تھا جب انہوں نے پینلٹی سے پہلے ’بسم اللہ‘ کہا جس نے سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل پیدا کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں جب رونالڈو نے کسی اسلامی لفظ کا استعمال کیا ہو دسمبر 2025 میں مسلسل تیسری مرتبہ مشرق وسطیٰ کے بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنی تقریر میں ایک ہزار گول مکمل کرنے کے لیے ’انشاءاللہ‘ کا لفظ بھی استعمال کیا تھا۔

رونالڈو کی یہ شاندار پرفارمنس اور ان کے مذہبی اظہار دونوں ہی مداحوں کے لیے یادگار لمحے بن گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کے اس لمحے پر بھی چرچا جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US