ماہ نور علی جونیئر اسکواش فائنل میں پہنچ گئیں

image

پاکستان کی نوجوان کھلاڑی ماہ نور علی نے ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور میں جاری انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں ماہ نور علی نے ایشیا کی نمبر ون اور سیڈ 2 جیکینتا ہان (سنگاپور) کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز میں سب سے چھوٹی بہن ماہ نور نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اب ٹرافی پر نظریں مرکوز کر دی ہیں۔

دوسری جانب ماہنور کی بڑی بہن سحرش علی نے بھی شاندار کھیل دکھایا مگر وہ ملائیشیا کی نمبر ون محمد خیرالنظام میسرہ سے دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3 سے ہار گئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US