پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

image

پاکستان سپر لیگ 11 کے بارش سے متاثرہ میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہوا تاہم بعد میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ کو فی اننگز 13 اوورز پر محدود کر دیا گیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ اس میں محمد نعیم نے 60 رنز اور پرویز حسین نے 45 رنز اسکور کیے۔ دیگر اہم کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق نے 33 اور سکندر رضا نے 13 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں پر 165 رنز بنا سکی۔ کپتان ایشٹن ٹرنر نے 52 اور شان مسعود نے 44 رنز بنائے جبکہ عرفات منہاس نے 25 رنز اسکور کیے۔ قلندرز کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US