پی سی بی کی یونس خان کو بڑی ذمہ داری دینے کی تیاری

image

پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین یونس خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات کی ذمہ داری سونپنے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چاہتا ہے کہ یونس خان ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کا عہدہ سنبھالیں تاہم اس حوالے سے ابھی بات چیت جاری ہے اور حتمی فیصلہ یونس خان کی رضامندی کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ادھر موجودہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی کو وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں ایک اہم ذمہ داری سونپی جا رہی ہے جس کے بعد وہ جلد نئی اسائنمنٹ پر چلے جائیں گے۔ خرم نیازی جو پی سی بی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تھے فروری کے آخر میں اپنی دو سالہ مدت مکمل کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی یونس خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے اہم کردار دینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ یونس خان اس سے قبل قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں، تاہم پی سی بی کے ساتھ اختلافات کے باعث انہوں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US