نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 11 کے میچز کے لئے تیاریاں

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے میچز اب 8 اپریل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق 7 اپریل کو آرام کے دن کے بعد کراچی میں میچز کا باقاعدہ آغاز ہوگا جو کہ 19 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جہاں سڑکوں اور اسٹیڈیم کو پی ایس ایل بینرز اور کھلاڑیوں کی تصاویر سے سجایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ انٹرنیشنل سیزن میں کراچی میں کوئی میچ منعقد نہیں ہوا تھا اور تمام مقابلے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے گئے تھے۔ تاہم اس بار کراچی کو ایک بار پھر کرکٹ سرگرمیوں کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اس بات پر بھی غور کر رہا ہے کہ حکومت سے اجازت لے کر میچز کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر پی ایس ایل 11 کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں کروانے کا منصوبہ تھا تاہم حکومتی بچت پالیسی کے باعث ایونٹ کو محدود کر کے صرف کراچی اور لاہور تک رکھا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US