ملک بھر میں روزمرہ اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، شہری پریشان

image

ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان تھم نہیں سکا اور اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

لاہور میں چکن کے سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو مقرر ہیں مگر بازار میں 630 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ انڈوں کی قیمت 232 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔ پھلوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں زندہ مرغی کی قیمت 470 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اور مرغی کا گوشت 650 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ پشاور میں صرف ایک دن میں زندہ مرغی کی قیمت 455 روپے سے بڑھ کر 490 روپے فی کلو ہو گئی، جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 780 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود روزمرہ استعمال کی اشیاء سستی نہیں ہوئی بلکہ مزید مہنگی ہو گئی ہیں اور متعلقہ ادارے و ضلعی انتظامیہ قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور خودساختہ مہنگائی کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US