پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم فیفا سیریز میں تاریخی شرکت کے لیے تیار

image

پاکستان کی قومی ویمنز فٹ بال ٹیم 9 سے 16 اپریل تک کوٹ ڈی آئیووائر میں منعقد ہونے والی فیفا سیریز میں شرکت کے لیے تیار ہے، جو کسی بھی فیفا ایونٹ میں پاکستان کی پہلی تاریخی شرکت ہوگی۔

پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 9 اپریل کو ترک اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی، جس کے بعد 12 اپریل کو موریطانیہ اور 16 اپریل کو میزبان کوٹ ڈی آئیووائر سے مقابلہ ہوگا۔

ہیڈ کوچ عدیل رزقی کی زیرِ قیادت ٹیم پیر کو کوٹ ڈی آئیووائر روانہ ہوگی۔ اس اہم ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

فارورڈ نادیہ خان نے اس شرکت کو ممکن بنانے پر پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے عالمی سطح پر صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع قرار دیا ہے۔

گول کیپر زیانا جیوراج کا کہنا ہے کہ لاہور میں منعقدہ تربیتی کیمپ سے ٹیم میں بہتر ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے، جبکہ مڈفیلڈر ثناء مہدی نے شائقین سے ٹیم کی بھرپور حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان کے اسکواڈ میں گول کیپرز زیانا جیوراج، نشا اشرف اور اَرزُو ہزارہ شامل ہیں، جبکہ ڈیفنس کی ذمہ داریاں اسرا خان، انایا احمد، انمول حرہ، کائیلا صدیقی، کریسا جیوراج، عالیہ صادق، ماریہ خان اور نزالیا صدیقی نبھائیں گی۔

مڈ فیلڈرز میں سوہا ہیرانی، رمین فرید، لیلیٰ بنارس، ثناء مہدی اور زہمنہ ملک شامل ہیں، جبکہ فارورڈ لائن میں مریم محمود، اقصیٰ مشتاق، ایمن الطاف، نادیہ خان، مریم زہری اور ازوہ چوہدری کو شامل کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US