محسن نقوی کی سمیر منہاس اور ان کے والد سے خصوصی ملاقات

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی سمیر منہاس اور ان کے والد کاشف منہاس سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نے سمیر منہاس کو ان کی حالیہ بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔

ملاقات میں محسن نقوی نے سمیر کے والد کاشف منہاس سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان کرکٹر کے مستقبل کے حوالے سے مفید مشورے دیے۔ انہوں نے زور دیا کہ سمیر ایک باصلاحیت کھلاڑی ہے، اسے چاہیے کہ وہ اپنی خوراک اور ورزش پر بھرپور توجہ دے تاکہ اپنی فٹنس کو برقرار رکھ سکے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سمیر کو جو عزت مل رہی ہے، اس کے پیش نظر اسے مزید عاجزی اور محنت کے ساتھ اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر سمیر کا فوکس اپنی گیم پر رہا تو وہ مستقبل میں بہت آگے جائے گا۔

اس موقع پر سمیر منہاس کے والد کاشف منہاس نے چیئرمین پی سی بی کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے بچے محنتی ہیں اور ان کا دماغ کرکٹ سے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سمیر کی باڈی فٹنس کے لیے خصوصی طور پر ٹرینر رکھا گیا ہے۔

دوران گفتگو جب کھانے کا ذکر ہوا تو کاشف منہاس نے بتایا کہ وہ سمیر کو خوراک میں خاص طور پر پائے اور بڑا گوشت کھلاتے ہیں، جس پر محسن نقوی نے خوشگوار لہجے میں جواب دیا کہ پائے تو انہیں بھی بہت پسند ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑی اور ان کے والد کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US