پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام، ڈالر بھی سستا

image

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سیز فائر معاہدے کی پیشرفت کی خبروں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا۔

کاروباری دن کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جہاں ایک موقع پر 2,627 پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی تاہم بعد ازاں مارکیٹ سنبھل گئی اور 148,000، 149,000 اور 150,000 پوائنٹس کی حدیں دوبارہ بحال ہو گئیں۔

ہنڈریڈ انڈیکس 809 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 151,208 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 151,000 پوائنٹس کی حد بھی دوبارہ عبور کر لی۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی معمولی بہتری دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 07 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 15 پیسے کی سطح پر آ گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US