ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

image

پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز میچ میں ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنا نمبر اول برقرار رکھا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان کی ٹیم نے ابتدائی اوورز سے ہی میچ پر کنٹرول قائم کر لیا۔ آسٹریلیا کے سٹیپس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 32 رنز کا اضافہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے صرف پانچ اوورز میں 70 رنز کی اہم پارٹنرشپ قائم کر کے 167 رنز کے ہدف کو حاصل کرنا آسان بنا دیا بعد میں شان مسعود نے بھی 46 رنز کی تیز اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن رکھا۔

ملتان کے کپتان ایسٹرن ٹرنر نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور اپنے اسپنرز پر مکمل اعتماد کیا۔ تیسرے اوور تک ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیم نے آغاز ہی میں دباؤ قائم کر دیا۔ ملتان کی جانب سے محمد نواز نے تین جبکہ عرفات منہاس نے دو وکٹیں حاصل کیں جس سے کوئٹہ کی اننگز میں رنز کی رفتار محدود رہی۔

کوئٹہ کے کپتان سعود شکیل نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے مگر 41 بالز ضائع کرنے کی وجہ سے ٹیم ہدف حاصل نہ کر سکی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US