انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مارچ 2026 کے مہینے کے لیے مینز پلئیر آف دی منتھ کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلان کے مطابق انڈیا کے سنچو سیمسن اور جسپریت بمرا کے علاوہ ساؤتھ افریقا کے کونر ایسٹرہوئزن کو پلئیر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے بتایا کہ یہ نامزدگیاں کھلاڑیوں کی مارچ کے مہینے میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہیں جس میں انفرادی پرفارمنس اور ٹیم پر اثرات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔