سیکریٹری اسپورٹس پنجاب محمد علی کا دورہ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس

image

سیکریٹری اسپورٹس پنجاب محمد علی نے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں جاری انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکواش کمپلیکس، منی ہاکی اسٹیڈیم، میڈیکل سینٹر، انسٹیٹیوٹ آف اسپورٹس سائنسز، جمنازیم ہال اور ٹینس کورٹس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے انہیں اسپورٹس منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس شبیر حسین چیمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور پی ایم یو کے اسپورٹس ڈائریکٹر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سیکریٹری اسپورٹس نے اعلان کیا کہ جدید سہولیات سے مزین اسکواش کمپلیکس کو جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اور وہاں جلد ایک بڑا اسکواش ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف اسپورٹس سائنسز اور اسپورٹس میڈیکل سینٹر کو بھی فعال کرنے کی ہدایت کی تاکہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ تاہم، انسٹیٹیوٹ آف اسپورٹس سائنسز میں صفائی کے ناقص معیار پر سیکریٹری اسپورٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کی سرزنش کی۔

محمد علی نے بتایا کہ اپریل کے دوران کئی بڑے میگا ایونٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں سی ایم پنجاب نیشنل میراتھن ریس، فیملی فن ویل چیئر ریس اور سائیکلنگ ریس شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US