پی ایس ایل کی ٹیم پنڈیز کو بڑا دھچکا، انجری کے باعث نسیم شاہ ٹورنامنٹ سے باہر

image

پی ایس ایل گیارہ میں پنڈیز کی ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب فاسٹ بالر نسیم شاہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

نسیم شاہ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری ہوئی تھی، جس کے بعد طبی ماہرین نے انہیں غیر معینہ مدت کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی ٹورنامنٹ کے اختتامی مراحل میں واپسی کا فیصلہ ان کی فٹنس کلیئرنس اور ری ہیب مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US