پی آئی اے شیئر ہولڈرز کا سالانہ اجلاس، 75 فیصد حصص کی فروخت کی منظوری

image

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے معمول سے ہٹ کر سالانہ اجلاس عام کا انعقاد کیا جس کا ایک نکاتی ایجنڈا پی آئی اے کے حصص کی فروخت کی منظوری دینا تھا۔

اجلاس میں شیئر ہولڈرز نے پی آئی اے کے 75 فیصد فروخت شدہ حصص کی منظوری دے دی جبکہ باقی ماندہ 25 فیصد حصص کی فروخت کی بھی اجازت دے دی گئی۔

اجلاس کے بعد منظوری کی سرٹیفائیڈ کاپی پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور خریدار کنسورشیم کو موصول ہو گئی ہے جس کے بعد آئندہ کے اقدامات کے لیے قانونی اور مالیاتی عمل شروع ہو جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US