پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جہاں ابتدائی مندی کے اثرات زائل ہو گئے۔
کاروباری دن کے دوران مارکیٹ میں تقریباً دو ہزار پوائنٹس کی مندی اور بعد ازاں 800 پوائنٹس تک تیزی دیکھی گئی جبکہ 150000 اور 151000 پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں گرنے کے بعد دوبارہ بحال ہو گئیں۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 465 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 151673 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بروکرز کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے جلد خاتمے کی توقعات پر سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ میں خاص طور پر بینکنگ، سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 07 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کمی کے بعد 280 روپے 10 پیسے پر آ گیا۔