سونے کی قیمت ایک روز بعد ہی ہزاروں روپے کم ہوگئی

image

مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 3000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 488462 روپے کا ہوگیا۔

ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 2572 روپے کمی کے بعد 418777 روپے ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں 30 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 4657 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں استحکام رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US