نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کل (8 اپریل) سے ریڈ بال کیمپ کا آغاز

image

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ بال کیمپ کا آغاز کل 8 اپریل سے ہو رہا ہے، جو 20 اپریل تک لاہور میں جاری رہے گا۔

13 روزہ اس کیمپ میں 18 ایسے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل-11) میں شامل نہیں تھے۔

کیمپ کے دوران کھلاڑی این سی اے کوچز کی نگرانی میں اپنی مہارتوں اور فٹنس پر کام کریں گے، جبکہ کھلاڑیوں کو میچ پریکٹس فراہم کرنے کے لیے لاہور میں 90 اوورز پر مشتمل دو پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

کیمپ میں شامل 18 کھلاڑیوں میں 6 بیٹرز، 3 اسپنرز، 6 فاسٹ بالرز اور 3 وکٹ کیپرز شامل ہیں۔

کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں آفاق آفریدی، علی عثمان، اذان اویس، حسن رضا، محمد حریرہ، محمد سلیمان، محمد غازی غوری، موسیٰ خان اور مشتاق احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نقیب اللہ، نیاز خان، نعمان علی، روحیل نذیر، سعد خان، سیف اللہ بنگش، ساجد خان، سلمان خان اور وقار احمد بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US