بی سی بی کا بورڈ تحلیل، سابق کپتان تمیم اقبال نئے صدر مقرر

image

بنگلا دیش کی نیشنل اسپورٹس کونسل نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے گزشتہ سال 6 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے بعد موجودہ بورڈ کو تحلیل کردیا ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں امین الاسلام کا بطور صدر دور ختم ہوگیا ہے اور بورڈ کے موجودہ ڈائریکٹرز پینل کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

حکومت نے کرکٹ بورڈ کے روزمرہ کے امور چلانے اور آئندہ 90 دنوں کے اندر نئے انتخابات کروانے کے لیے 11 رکنی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق قومی کپتان تمیم اقبال کو نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں سابق کپتان منہاجول عابدین اور کمنٹیٹر اطہر علی خان سمیت دیگر اراکین بھی شامل ہیں۔

اس پیش رفت سے متعلق حکام نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھی آگاہ کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US