اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کے لیے پی ایس بی کی نئی سرمایہ کاری پالیسی کی منظوری

image

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے اپنے 36 ویں بورڈ اجلاس میں اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کے لیے نئی سرمایہ کاری پالیسی کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔

ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کی جانب سے پیش کردہ اس پالیسی کے تحت، انڈومنٹ فنڈ کی موجودہ رقم 60 ملین روپے سے بڑھ کر 68.757 ملین روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس فنڈ سے حاصل ہونے والا منافع سابق کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کی مالی معاونت پر خرچ کیا جائے گا۔

بورڈ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ فنڈ کی اصل رقم (پرنسپل اماؤنٹ) کو ہر صورت میں محفوظ رکھا جائے۔

اس مقصد کے حصول اور فنڈ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے 5 ارب روپے بطور سیڈ منی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ نئی انڈومنٹ فنڈ اسکیم 2025 وفاقی کابینہ سے پہلے ہی منظور شدہ ہے، جس نے 2007 کے پرانے فریم ورک کی جگہ لے لی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US