اسلام آباد یونائیٹڈ کے بالر امیر حمزہ سجاد سر پر گیند لگنے سے زخمی

image

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بالر امیر حمزہ سجاد ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔

اس حادثے کے فوراً بعد ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدبیر کے طور پر ٹریننگ معطل کردی اور گراؤنڈ میں موجود طبی عملے نے کھلاڑی کا ابتدائی معائنہ کیا۔

کسی بھی قسم کی کوتاہی سے بچنے کے لیے مینجمنٹ نے امیر حمزہ سجاد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا، جہاں ڈاکٹر اویس اور پیرا میڈیکس کی ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

خوش قسمتی سے امیر حمزہ سجاد ہوش میں ہیں اور ان کی حالت اب بہتر ہے۔ احتیاط کے پیشِ نظر ان کا سی ٹی اسکین کیا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم اس مشکل وقت میں اپنے کھلاڑی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US