پاکستانی باکسر سمیر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک ایونٹ کے دوران بھارتی پرچم کو زمین سے اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے، اس عمل کو صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایک اسپورٹس ایونٹ کے دوران پیش آیا جہاں پاکستانی باکسر سمیر خان نے غیر معمولی اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمین پر گرے بھارتی پرچم کو احترام کے ساتھ اٹھایا۔
ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سمیر خان کے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے اور اسے کھیل کے حقیقی جذبے کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ کھیل سیاست سے بالاتر ہوتا ہے اور سمیر خان نے اپنے عمل سے اس بات کو ثابت کیا ہے۔
علاوہ ازیں دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین بھی پاکستانی باکسر کے اس مثبت رویے کی تعریف کر رہے ہیں اور اسے بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اچھی مثال قرار دے رہے ہیں۔