نیو ساوتھ ویلز کرکٹ نے سڈنی تھنڈر کے بی بی ایل کپتان ڈیوڈ وارنر کے مبینہ ڈرنک ڈرائیونگ واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی رات پیش آیا جس پر نیو ساوتھ ویلز پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
نیو ساوتھ ویلز کرکٹ کے سی ای او لی جرمون نے بیان میں کہا کہ نیو ساوتھ ویلز کرکٹ محفوظ ڈرائیونگ کی مضبوط حامی ہے اور ڈرنک ڈرائیونگ جیسے واقعات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوڈ وارنر الزامات کی سنگینی کا مکمل احساس رکھتے ہیں اور قانونی عمل کے دوران انہیں مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
لی جرمون نے بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کو محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔