ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ، یورو بانڈ کی بھاری ادائیگی کے باوجود روپیہ مستحکم

image

کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر دو پیسے کم ہو کر 279.05 روپے پر آ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین پیسے سستا ہو کر 280.10 روپے پر ٹریڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے انٹرنیشنل یورو بانڈز کی مد میں 1.3 ارب ڈالر کی واجب الادا رقم 7 اپریل کو ادا کر دی ہے۔ سود ملا کر یہ رقم 1.43 ارب ڈالر بنتی ہے جو ایجنٹ بینک کے ذریعے بانڈ ہولڈرز میں تقسیم کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بھاری ادائیگی کے باوجود روپے کی قدر مستحکم رہی جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US