ایس ای سی پی نے وحدت پولٹری فارم کے اولین عوامی فروخت (IPO) کی منظوری دے دی ہے جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس مالی سال کا آٹھواں آئی پی او ہے۔
ذرائع کے مطابق وحدت پولٹری کے 5 کروڑ نئے شیئرز اور 3 کروڑ دس لاکھ پرانے شیئرز فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ان میں 70 فیصد شیئرز انسٹی ٹیوشنز اور بڑے سرمایہ کاروں کے لیے مختص ہوں گے جبکہ 30 فیصد شیئرز عام سرمایہ کاروں کو پیش کیے جائیں گے۔
ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئی پی او میں سرمایہ کاری سے قبل پراسپیکٹس کا مکمل جائزہ لیں۔
چئیرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس مضبوط اور مستحکم ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنا سہل اور آسان ہے۔