پاکستان کی سفارتی کاوشوں نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا، صدر کراچی چیمبر آف کامرس

image

کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جغرافیائی اور سیاسی کشیدگی کے باوجود کاروباری صورتحال پر پریس کانفرنس کی۔

چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ جب تک جنگ جاری رہے گی فریٹ سبسڈی دی جانی چاہیے اور اسے انکریمنٹل بنیادوں پر لاگو کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے شکوہ کیا کہ ایسا پالیسی فریم ورک کیوں مرتب نہیں کیا جاتا جس سے کاروباری طبقے کو ذہنی سکون اور معاشی بہتری میسر ہو۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس ریحان حنیف نے کہا کہ گزشتہ رات مشرق وسطیٰ میں ایک بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے جہاں سیز فائر ہوگیا اور دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں پاکستان کا کلیدی کردار شامل ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی محنت شامل ہے۔

زبیر موتی والا نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے آئل کی قیمتوں اور معاشی فوائد کو بہتر کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور ایران کے پڑوسی ہونے سے اب وہ فوائد حاصل ہو سکیں گے جو پہلے میسر نہیں تھے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ سیز فائر پائیدار امن میں بدل جائے گا اور خطے میں مستقل استحکام کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US