پاکستان سپر لیگ ٹیم ملتان سلطانز نے اہم اوپنر صاحبزادہ فرحان اور بیٹنگ کوچ صہیب مقصود کو عارضی طور پر ریلیز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان کراچی سے پشاور اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گئے جبکہ صہیب مقصود بھی اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ملتان روانہ ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں 11 یا 12 اپریل کو اسکواڈ میں دوبارہ شامل ہوں گے تاکہ ٹیم 13 اپریل کو کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف شیڈول میچ کی تیاری کرسکے۔
مزید اطلاعات کے مطابق 13 اپریل کے میچ کے بعد ملتان سلطانز کی مینجمنٹ دیگر کھلاڑیوں کو بھی ذہنی سکون فراہم کرنے کے لیے عارضی ریلیز کرنے کا امکان رکھتی ہے۔