پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، کاروبار منفی زون میں بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا تاہم کاروبار کا اختتام منفی رجحان پر ہوا۔

کاروباری دن کے دوران مارکیٹ میں ایک وقت میں 3,800 پوائنٹس کی نمایاں مندی دیکھی گئی جبکہ بعد ازاں 1,151 پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہی۔

مارکیٹ میں ایک لاکھ 63، 64 اور 65 ہزار پوائنٹس کی حدیں کھونے کے بعد دوبارہ بحال ہوئیں تاہم 166,900 پوائنٹس کی حد بحال ہونے کے باوجود برقرار نہ رہ سکی۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 293 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 165,517 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 02 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت میں معمولی فرق دیکھا گیا جہاں ڈیلرز کے مطابق ڈالر 280 روپے 05 پیسے میں خریدا اور 280 روپے 25 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US