پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آئندہ ماہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی

image

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلا دیش کا دورہ کرے گی جس کے دوران ٹیم پہلی مرتبہ سلہٹ میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم پی ایس ایل کے فائنل کے فوراً بعد 4 مئی کی رات ڈھاکا روانہ ہوگی۔ سیریز کے پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میچز کے وینیوز کا باقاعدہ اعلان ابھی باقی ہے، تاہم بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے سلہٹ کو منتخب کیا ہے جہاں باونسی ٹریک کی وجہ سے کھلاڑیوں کو بہتر کھیلنے کا موقع ملے گا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ کا انعقاد میر پور ڈھاکا میں ہوگا۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اگلے چند روز میں سیریز کے مکمل وینیوز کا اعلان کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US