پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ بالرز ہیں، ڈیرل مچل

image

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں راولپنڈیز کے کھلاڑی اور نیوزی لینڈ کے بیٹنگ آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واپس آ کر انہیں بہت خوشی ہوئی اور یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔

ڈیرل مچل نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ بالرز موجود ہیں اور فاسٹ بالنگ ڈیپارٹمنٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور اوورسیز پلیئرز وہ نوجوان کھلاڑیوں تک اپنا تجربہ شیئر کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے کھیل کو بہتر کر سکیں۔

ڈیرل مچل نے یاد دہانی کرائی کہ پچھلے سال لاہور قلندرز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی اٹھاتے دیکھنا ایک یادگار لمحہ تھا اور امید ظاہر کی کہ راولپنڈیز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اب اچھی کارکردگی کا سلسلہ شروع ہوگا۔

ان کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور رہنمائی کر کے وہ پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور معیاری بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US