لاہور قلندرز نے ریان برل کے پی ایس ایل میں ڈیبیو کا اعلان کردیا

image

لاہور قلندرز نے زمبابوے کے آل راؤنڈر ریان برل کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ڈیبیو کا اعلان کردیا ہے، جنہیں ٹیم کی کیپ ان کے ہم وطن کھلاڑی سکندر رضا نے پہنائی۔

ریان برل کو پرویز حسین ایمن کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جو ٹریپیزیئس مسل انجری کے باعث آرام کر رہے ہیں۔

پرویز ایمن گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کے دوران آصف علی سے تصادم کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑا تھا۔

اگرچہ انہوں نے گزشتہ روز ہلکی ٹریننگ میں حصہ لیا اور ان کی صحت میں بہتری کے آثار ہیں، تاہم ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدبیر کے طور پر انہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US